انڈر 19 ورلڈکپ آسٹریلیا   پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انڈر 19 ورلڈکپ آسٹریلیا   پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

بینونی:انڈر 19 ورلڈکپ میں  آسٹریلیا   پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا گیا۔ جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ شمائل حسین 17، شاہ زیب خان 4، کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4، ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 اور علی رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کے 180 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستانی بولرز نے مشکلات میں ڈالا اور یکے بعد دیگر وکٹیں بھی حاصل کرتے رہے۔

آسٹریلیا کے 164 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، ایسے میں مک میلن اور وڈلر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوادی۔کینگروز کی جانب سے ہیرنے 50اولیور نے 49،ٹام نے 25 اور مک میلن نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے  پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی اور ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *