پی ایس ایل کی شاندار افتتاحی تقریب، علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار نے سماں باندھ دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل کی شاندار افتتاحی تقریب، علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار نے سماں باندھ دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب  ہوئی جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کا سماں باندھ دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی گلوکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شاندار امتزاج نے میدان میں بیٹھے شائقین کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر دیکھنے والوں کے بھی دل جیت لیے۔

لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم رنگوں میں نہا گیا اور تقریب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے گراؤنڈ میں اینیمیشن کے خوبصورت مظاہرے کے ساتھ ساتھ لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔لیو ٹوئنز اور نتاشا بیگ نے قومی ترانہ گایا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں لیگ کے نویں ایڈیشن کا ترانہ گانے والے علی ظفر اور آئمہ بیگ کے ساتھ ساتھ نوری بینڈ کی پرفامنس دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جبکہ عارف لوہار نے بھی اپنے بیٹوں کے ہمراہ شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ کردیا۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *