ٹی ٹوینٹی  فارمیٹ بابر اعظم  نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ  اپنے نام کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ٹی ٹوینٹی  فارمیٹ بابر اعظم  نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ  اپنے نام کرلیا

لاہور: قومی کرکٹر بابر اعظم نے   تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں ۔بابر اعظم نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ  پی ایس ایل  کے دوران کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران 271 اننگز میں بنایا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے 285 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔بابر اعظم پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔

بابر اعظم اپنے کیریئر کے دوران اب تک 19 ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 3 ہزار 698 اور کراچی کنگز کے لیے 2 ہزار 398 رنز بنائے ہیں۔ٹی ٹوینٹی  کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں جس میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *