ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

ملتان : پی ایس ایل   9 کے 11 ویں میچ میں  ملتان سلطانز   نے کو ئٹہ    گلیڈی   ایٹرز       کو   13 رنز  سے شکست   دے دی ہے۔ ملتان نے   180 رنز بنائے ۔ جواب میں  کوئٹہ  کی ٹیم   9 وکٹوں  کے نقصا ن پر 167 رنز ہی بنا سکی ۔

ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 180 رنز بنائے۔ محمد رضوان 51 اور ریزا ہینڈرکس 72 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ طیب طاہر 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی، خواجہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل 24 اور شرفانے ردرفورڈنے 21 رنز بنائے، جیسن روئے اور محمد عامرنے 12، 12 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *