پی ایس ایل 9پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 9پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

لاہور:پی ایس ایل 9 کے میچ میں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایک مرتبہ پھر زلمی کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا، اس مرتبہ صائم اور بابر نے 77 رنز کی شراکت بنائی۔ صائم ایوب 21 گیندوں پر 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد 80 کے مجموعے پر 2 رنز بنانے والے محمد حارث اور اسی سکور پر بغیر کوئی رن بنائے حسیب اللّٰہ خان آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم نے پہلے 19 رنز بنانے والے وال والٹر اور پھر 8 رنز بنانے والے رومین پاول کے ساتھ شراکتیں بنا کر ٹیم کو 124 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر اپنے پی ایس ایل کیریئر کی دوسری جبکہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی 11ویں سنچری مکمل کی۔
ایونٹ میں پشاور زلمی نے اب تک 4 میچز کھیلے جس میں اسے دو میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔پشاور زلمی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو زیر کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز سے شکست ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرایا جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسے شکست ہوئی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *