کرکٹرز کو بیگمات کو ٹور پر نہیں لے جانا چاہیے، سٹیڈیم سے آکر پیمپر بدلنا پڑتے ہیں، پھر شاپنگ پر لے جانا پڑتا ہے ،موڈ کیسے ٹھیک ہوسکتا : رمیز راجہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرکٹرز کو بیگمات کو ٹور پر نہیں لے جانا چاہیے، سٹیڈیم سے آکر پیمپر بدلنا پڑتے ہیں، پھر شاپنگ پر لے جانا پڑتا ہے ،موڈ کیسے ٹھیک ہوسکتا : رمیز راجہ

لاہور : پاکستان کے سابق کرکٹر  و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا ہے کہ  کرکٹرز کو بیگمات کو اپنے ساتھ ٹور پر نہیں رکھنا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں  رمیز کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ بیویاں بیچاریاں یونہی زد میں آجاتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہو سکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔

رمیز راجا نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *