کراچی کنگز کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت خراب 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی کنگز کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت خراب 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی

کراچی : کراچی کنگز کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔  ان کھلاڑیوں میں سے تین کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی ڈرپ لگوائی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے  بہت سے کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوگیا ہے   اس وجہ سے کچھ کھلاڑی ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ  ہ 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈینیل سیمس اور جیمز وینس پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ڈینیل سیمس کو ڈرپ لگی ہے جبکہ ڈوپلائی بھی ہسپتال میں ہیں۔ تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے۔ٹیم ذرائع کے مطابق باہر کے کھانے سے کھلاڑیوں کا پیٹ خراب نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق باہر سے کھانے منگوانے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو لمٹ میں کمی کی اجازت دے دی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *