آئی سی سی رینکنگ ون ڈے میں بابر ٹیسٹ میں ولیمسن سرفہرست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی سی سی رینکنگ ون ڈے میں بابر ٹیسٹ میں ولیمسن سرفہرست

دبئی :آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی  کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 767 ریٹنگ پوائںٹس کے ہمراہ کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بابراعظم 2 درجہ ترقی کے بعد 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔
پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں جبکہ ون ڈے رینکنگ 7ویں نمبر پر موجود ہیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *