پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری

سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال  پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا۔3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہوگی جس کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اور آخری میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔یہ تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *