پارل : پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ سے قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کا ون ڈے فارمیٹ میں اچھا ردھم ہے اور وہ اس ردھم کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم میں ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے والے اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، جو کہ ون ڈے سیریز میں اپنی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔