ملتان سلطانز کی دھواں دار بیٹنگ کراچی کنگز کو 235 رنز کا ہدف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملتان سلطانز کی دھواں دار بیٹنگ کراچی کنگز کو 235 رنز کا ہدف
ملتان سلطانز کی دھواں دار بیٹنگ کراچی کنگز کو 235 رنز کا ہدف



کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر معمول سے زیادہ گھاس موجود ہے، جو گیند بازوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، جو پی ایس ایل 10 کی پہلی سنچری ثابت ہوئی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 234 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

میچ سے قبل محمد رضوان نے اعلان کیا کہ وہ میچ کے دوران لگنے والے ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے بچوں کے نام کریں گے، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے جذبے کو خوب سراہا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم اس بڑے ہدف کے تعاقب میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔

 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *