
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2022-23کے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 24سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق 2022-23کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات نہ کرانے کے کیس کا الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔
جاری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7،7سابق ممبران بھی نااہل قراردیئے گئے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
Source link









