چیئرمین ٹولٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن محمد طارق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہمارے ساتھ ناروا اور غلط رویہ رکھا ہوا ہے، 24 مارچ سے پنجاب بھر میں مرغی کی سپلائی روک دیں گے۔
ایک بیان میں محمد طارق نے کہا کہ ہمیں قیمت خرید سے کم ریٹ پر چکن فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہمیں چکن فی کلو 30 روپے کم قیمت یعنی 550 روپے میں بیچنے کا کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چکن کا ہمارا ریٹ 580 روپے کلو ہے، اس سے کم نہیں بیچ سکتے۔
محمد طارق کا کہنا ہے کہ جب تک پنجاب حکومت فیصلہ واپس نہیں لیتی، پولٹری ٹریڈرز اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔