24 نومبر احتجاج کی کوریج ایف آئی اے نے درجنوں صحافیوں وی لاگرز کیخلاف مقدمات  درج کرلیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
24 نومبر احتجاج کی کوریج ایف آئی اے نے درجنوں صحافیوں وی لاگرز کیخلاف مقدمات  درج کرلیے

24 نومبر احتجاج کی کوریج ایف آئی اے نے درجنوں صحافیوں وی لاگرز کیخلاف مقدمات  درج کرلیے

(ویب ڈیسک ) ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبرکرائم ونگ نے پی ٹی آئی  کے 24 نومبر کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمات میں نامزد ملزمان پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا کر پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے درج کیے گئے مقدمات میں صحافی ہرمیت سنگھ، احمد نورانی، عبدالقادر، حسنین رفیق، سلمان درانی، عمران کھٹانہ، مریم شفقت ملک اور رضوان احمد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ صحافی ہرمیت سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پروفائل کے ذریعے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا جس میں 24 سے27 نومبر 2024 کے واقعات بھی شامل ہیں۔

مقدمے کے مطابق صحافی ہرمیت سنگھ نے عوام کو پُرتشدد کارروائیوں کی طرف مائل کرنے، شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے اور ریاست کے ستونوں کے درمیان عداوت پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش کی۔

مقدمے کے مطابق ہرمیت سنگھ نے مخصوص لوگوں کے سیاسی مفادات کے لیے صوبائیت اور نسلی انتشار کو ہوا دی، جو کہ بغاوت کی مذموم حرکت ہے۔

صحافی ہرمیت سنگھ کے خلاف الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2016 r/w 505 PPC 9، 10، 11 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *