چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر آئی سی سی نے بھی چُپ سادھ لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر آئی سی سی نے بھی چُپ سادھ لی

بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھی فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر چُپ سادھ لی جبکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی آئی سی سی کے فیصلے کے انتظار میں ہیں۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے، جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم آئی سی سی نے بھی ٹورنامنٹ کے شیڈول پر چپ سادھ لی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان ہے، شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے پر ٹورنامنٹ کے دیگر معاملات بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تمام کرکٹ بورڈز کو آئی سی سی کے فیصلے کا انتظار ہے، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 20 نومبر تک جاری کرنا تھا تاہم معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پی سی بی اور آئی سی سی میں مذاکرات جاری ہیں، پی سی بی کے حکام بھی دبئی میں مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پارٹنر شپ معاہدہ پیش کیا تھا جس کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل ویونیو دوبئی میں کھیلے گا جبکہ پاکستان آئی سی سی کے بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے میچز بھی نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی پر پارٹنر شپ فارمولے پر فریقین کے راضی نہ ہونے پر ووٹنگ ہوگی۔

بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا پارٹنر شپ فارمولا مسترد کردیا تاہم اب چیمپئنز ٹرافی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) اپنی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان آمد سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کرچکا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکاری اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانے پر مُصر ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *