قومی کرکٹر حارث رؤف بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے، کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
قومی کرکٹر حارث رؤف بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے، کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حارث روف کی جانب سے اپنے اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں انہیں کسی پہاڑی علاقے میں موجود بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حارث روف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاٹ مار کر بلا ہوا میں لہراتے ہیں، فاسٹ باولر نے بچوں کو گیند بھی کرائی۔ اس موقع پر حارث کی اہلیہ کو بھی ویڈیو میں باولنگ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ حارث روف پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی کپ 2023-24 میں اسلام آباد ریجن کی قیادت کر رہے تھے۔ انکی ٹیم لگاتار میچز ہارنے کے باعث گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *