پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جس میں 3، 3 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا۔ دونوں کیٹیگریز میں سے ایک ایک کھلاڑی کو ووٹنگ کے بعد پلیئر آف  دی منتھ قرار دیا جائے گا۔

خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی 28 سالہ سعدیہ اقبال نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 13 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

آئی سی سی نے مردوں کی کیٹیگری میں پلیئر آف دی منتھ کے لیے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل جبکہ بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو نامزد کیا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *