پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد شامی سجدے میں جاتے جاتے رک جانے کی وائرل ویڈیو پر بول پڑے

پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کر رہے ہیں۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *