میرے بھائیوں کی سلیکشن کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے، نسیم شاہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
میرے بھائیوں کی سلیکشن کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے، نسیم شاہ


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میرے بھائیوں کی سلیکشن کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی اتنا بڑا کھلاڑی یا لیجنڈ نہیں بنا کہ کسی کی سفارش کر سکوں،میرے بھائیوں کو ان کی پرفارمنس سے جانچا جائے۔

ایک کھلاڑی پک کرنا ہو تو راشد خان سے بہتر کوئی چوائس نہیں، عاقب جاوید

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ان کی ایک اپنی پہچان ہے وہ محنتی کرکٹرز ہیں، تمام فوکس اس وقت پی ایس ایل پر ہے، نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اچھی بنی ہے امید ہے کارکردگی بھی اچھی رہے گی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے دونوں بھائیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کر لیا ہے، اس طرح نسیم شاہ کے بعد حنین شاہ اور عبید شاہ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *