دوسرے دن کا آغاز، آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، عامر جمال کی 4 وکٹیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوسرے دن کا آغاز، آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، عامر جمال کی 4 وکٹیں


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، آسٹریلوی بلے باز 450 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کرکے وکٹ پر جمے ہوئے ہیں۔

بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

عثمان خواجہ کی فلسطین سے اظہار یکجہتی، کالی پٹی باندھ کر میدان میں اتر آئے

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے اور عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 41، نائب کپتان ٹریوس ہیڈ 40 اور اسٹیو سمتھ 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبویو کرنے والے گیند باز عامر جمال نے 4 جبکہ خرم شہزاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل 9 کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میڈ ان اوورز کراتے ہوئے 1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور عامر جمال پیس اٹیک سنبھالے ہوئے ہیں۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی انجری کے باعث پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی ریگولر اسپبنر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *