پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، 195 کے اسکور پر پاکستان کی 6 وکٹیں گر گئیں۔
پاکستان ٹیم نے میچ کے تیسرے دن اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا، خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔ جبکہ امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی
گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔









