ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک،پاکستان کرکٹ میں بھونچال آ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک،پاکستان کرکٹ میں بھونچال آ گیا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

نامعلوم خاتون بات کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں اور اپنے قریبیوں کو کھلانا شروع کردیتے ہیں۔ شاداب کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ یہ نہیں ہونا چاہئے۔

خاتون کے جواب میں مبینہ طور پر ذکا اشرف کہتے ہیں اس وجہ سے پاکستان کرکٹ خراب ہورہی ہے۔

مبینہ آڈیو میں ایک اور نامعلوم شخص بھی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حسن علی کا بھی تو ایسا ہی تھا وہ ورلڈ کپ کھیل گیا۔

نامعلوم شخص کی بات کی نفی کرتے ہوئے خاتون کہتی ہے نہیں نہیں حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں۔

مبینہ آڈیو میں ذکااشرف کہہ رہے ہیں کہ کپتان بابر اعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا، ان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کیلئے کہا، تو انہوں نے کہا گھر والوں سے مشورہ کرکے بتاؤں گا، تاہم ہمارے پاس بیک اپ پلان تیار تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے اس مبینہ آڈیو لیک پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں ا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *