پی ایس ایل9، گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کے مستقبل پر غور شروع کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل9، گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کے مستقبل پر غور شروع کردیا

پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کرکٹر سعود شکیل اور ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔

فرنچائز کی اعلیٰ قیادت سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کے فیصلے کی طرف جھکاؤ رکھتی ہے تاہم کئی افراد ان کے 8 سالہ پی ایس ایل کپتانی کے دور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

 

پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران ابتدائی طور پر سرفراز کو کپتان نامزد کرنے کے باوجود فروری میں آنے والے سیزن کے آغاز سے قبل تبدیلی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتانی سے متعلق کوچ شین واٹسن سے مشورہ لیا جائے گا اور وہ مبینہ طور پر قیادت میں تبدیلی کے حامی ہیں۔

واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے سے ترقی دیکر ٹیم ڈائریکٹر بنادیا ہے جبکہ ہیڈکوچ کیلئے شین واٹسن کی خدمات لی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *