دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر نے 38 رنز بنائے اور وہ سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 42 رنز بنائے اور وہ حسن علی کا شکار بنے، سلمان آغا نے ان کا کیچ تھاما، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 114 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے  میچ روکنا پڑا۔

بارش رکنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اننگز دوبارہ شروع کی، مارنس لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 20 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *