جنید خان کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جنید خان کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

جنید خان کو پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کا بائولنگ کوچ مقررکیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق جنید خان پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے با ئو لنگ کوچ ہونگے۔

دوسری جانب پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائیگا۔

یاسر عرفات بطور ہائی پرفارمنس کوچ اپنی ذ مہ داری سرانجام دیں گے۔ دونوں غیرملکی کوچز کی خدمات صرف آسٹریلیا سیریز تک ہی محدود رکھی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائیگا ،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یاسر عرفات ہائی پرفارمنس کوچ کے فرائض انجام دینگے۔

یاسر عرفات کو بیٹنگ کوچ کی اضافی زمہ داری بھی سونپی گئی ہےجبکہ ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ بھی بیٹرز کو پیش آنیوالی تکنیکی مسائل پر کام کرینگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *