کرسٹیانو رونالڈو کا والدہ کو سالگرہ پر قیمتی کار کا تحفہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرسٹیانو رونالڈو کا والدہ کو سالگرہ پر قیمتی کار کا تحفہ

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر قیمیت تحفہ دیا ہے۔

رونالڈو نے اپنی والدہ کو نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے، انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ والدہ نئے سال کی شروعات خوشی سے بھرپور لمحات کے ساتھ کریں، رونالڈو کی والدہ ڈولوریس اویرو اتوار کے روز 69 برس کی ہو گئیں۔

پرتگالی اسٹار فٹبالر والدہ کی سالگرہ منانے کیلئے خاص طور پر آبائی علاقے میڈیرا پہنچے، رونالڈو نے اپنی والدہ کو پورشے گاڑی تحفے میں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی۔

کرسٹیانو کے بیٹے رونالڈو جونیئر نے گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی ، گاڑی میں بیٹھنے سے قبل انھوں نے پوتے کو گلے بھی لگایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *