بنگلہ دیش عام انتخابات ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی کامیاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنگلہ دیش عام انتخابات ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی کامیاب

بنگلہ دیش عام انتخابات میں شکیب الحسن کے بعد کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ، مشرفی مرتضیٰ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے حلقے ناریل 2 سے عام انتخابات میں حصّہ لیا جس میں وہ بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

 

مشرفی مرتضیٰ نے 1,89,102 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصّہ لینے والے ان کےحریف حفیظ الرحمٰن صرف 4,041 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیاب ہو سکے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش عام انتخابات 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں پر منعقد ہوئے جبکہ ایک نشست پر ایک آزاد امیدوار کی موت کے بعد قانون کے مطابق انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی عام انتخابات میں اپنی نشست جیت لی، شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی، شکیب الحسن مغربی شہر ماگورا سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) سمیت اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیرمنصفانہ قرار دیکر عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ انتخابات سے ایک روز قبل اور پولنگ والے دن ڈھاکا اور دیگر شہروں میں پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے ، مظاہرین نے کئی اسکولوں اور پولنگ بوتھ کو نذر آتش کر دیا تھا، اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈائون کرکے ہزاروں کو گرفتار کیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *