بھارتی کرکٹر دوران میچ ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی کرکٹر دوران میچ ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

بھارت میں ایک میچ کے دوران بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سےچل بسا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 34 سالہ بھارتی کرکٹر وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئےجس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی ٹیم بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

وکاس کو نوئیڈا کے قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یاد رہے ایک ہفتے قبل بھی بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 22 سالہ اندل سنگھ جادھو کو کرکٹ میچ کے دوران بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ کھلاڑی کا تعلق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے ایک گاؤں سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اندل سنگھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ جن لوگوں نے اندل سنگھ کو اسپتال پہنچایا، انہوں نے کہا کہ اندل نے میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اندل سنگھ برکھد ٹانڈہ گاؤں کی ٹیم کیلئے کھیل رہے تھے، جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے تھے، جب ٹیم بولنگ کر رہی تھی تو اندل نے سینے میں درد کی شکایت کی اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جب ٹیم میچ جیت گئی تو اندل نے ساتھیوں کو انہیں ہسپتال لے جانے کا کہا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *