افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز

بھارت کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی دستیاب نہیں ہوں گے۔

بھارتی کوچ نے کہا کہ کوہلی نجی وجوہات کی بنا پر پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کوہلی اور روہت شرما نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا ، جس دوران بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج موہالی اور دوسرا 17 جنوری کو بینگلورو میں کھیلا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *