عباس آفریدی ، عمر گل کے بھتیجے نکلے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عباس آفریدی ، عمر گل کے بھتیجے نکلے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا۔

 

عباس آفریدی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ عمر گل کے بھتجیے ہیں اور چاچا نے بھتیجے کو گرین کیپ پیش کی۔

اس موقع پر عمر گل کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اور ان کی فیملی کیلئے فخر کا لمحہ ہے، انہوں نے عباس آفریدی کو تلقین کی کہ وہ اسٹار اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھیں، ہر کرکٹرز کی خواہش ہوتی ہے وہ اسٹار کیلئے کھیلے۔

 

گرین کیپ پر موجود اسٹار کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اس ہی کارکردگی کو برقرار رکھنا۔

گرین کیپ لینے کے بعدعباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے پاکستان کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے کھیلے، میرا بھی یہی خواب تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں اور وہ دن آگیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ بھی یہ چاہتے تھے کہ اپنے چاچو سے گرین کیپ لیں اور ان کے چاچو عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کیلئے کی وہ بھی اس طرح بولنگ کریں۔

واضح رہے آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *