دوسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ہیملٹن کے سیڈن پارک میں مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کریں گے۔ کیچ پکڑیں گے تو نیوزی لینڈ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فاسٹ باولر عباس آفریدی کا ڈیبیو بہت اچھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے شاہینوں کو 46 رنز سے شکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *