شعیب اختر کا سعودی شہزادے کو تحفہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شعیب اختر کا سعودی شہزادے کو تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سعودی شہزادے کو اپنی ورلڈ کپ کی جرسی تحفے میں دے دی۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی۔ شعیب اختر نے ملاقات میں اپنی 2003 کے ورلڈ کپ کی جرسی سعودی شہزادے کو تحفے میں دے دی۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی وائٹ ایکس پر سعودی شہزادے سے ملاقات اور جرسی دینے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے سعودی شہزادے سعود بن مشعل کو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 ورلڈ کپ کی اصل جرسی تحفہ دی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ شہزادہ سعود بن مشعل کے وژن کی بدولت آئندہ سالوں میں سعودی عرب میں جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔


Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *