بی پی ایل،پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بی پی ایل،پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے

پی سی بی نے بی پی ایل کیلئے مختلف کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے ہیں۔

سابق کپتان بابر اعظم کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی ،محمد وسیم جونئیر، شعیب ملک، عثمان قادر، محمد عمران جونئیر کو بھی گرین سگنل دے دیا گیا۔

خوشدل شاہ، عاقف جاوید، سلمان ارشاد کو بھی بی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

پی سی بی نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہین آفریدی کو پہلے ہی اجازت دے رکھی ہے،عماد وسیم بھی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیل سکیں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل معاہدے کی شقوں کے تحت اجازت دی  گئی،یادرہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے کچھ سینیئر کرکٹرز نے بی پی ایل کے لیے این او سی مانگا تھا۔ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ این او سی جاری کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے غیر ضروری مداخلت کے بعد ٹیم میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں محمد حفیظ کی لمبی تقریریں اور طویل میٹنگ سے سینئر کرکٹرز ناخوش نظر آرہے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر غیر ضروری مداخلت اور روک ٹوک کررہے ہیں جس سے ماحول خراب ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کشیدگی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن آگے جاکر معاملات مزید تلخ ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے جب انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سب ٹھیک ہے کا اشارہ دیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *