ملتان سلطانز نے باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملتان سلطانز نے باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے سپن باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

ثقلین مشتاق گزشتہ سال اکتوبر میں ہی ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مقرر ہوئے تھے، اب ان کی جگہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ پارسنز ملتان سلطانز کے سپن کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

شیڈولنگ تنازعات کی وجہ سے ثقلین مشتاق عہدے سے دستبردار ہوئے،ان کی جگہ آنے والے ڈیوڈ پارسنز 2005سے 2007تک انگلش ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ ٹیم کے پرفارمنس ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔

وہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں کام کر چکے ہیں، وہ ملتان سلطانز اکیڈمی میں ایک ہفتے رہے اور نوجوان سپنرز کے ایک گروپ کی نگرانی کی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے ڈیوڈ پارسنز کو ٹیم کا سپن باؤلنگ کوچ بننے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *