پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی 3 یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔
خیال رہے کہ تین دن قبل چیئرمین ذکاء اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفیٰ دیا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخاب کے لیے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔









