پوری دنیا کی کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہوتا ہے، جاوید میانداد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پوری دنیا کی کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہوتا ہے، جاوید میانداد

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے وہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے پسندیدہ بندے لے کر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی وزیر اعظم بنے اسے ملک اور کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ پوری دنیا کی کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے لیکن سب کو کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو میں سب ٹھیک کر دوں گا جبکہ میں نے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کی ہے اور اُن کو کرکٹر بنا دیا تھا جن کو کچھ معلوم ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *