سابق کپتان بابر اعظم بی پی ایل میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق کپتان بابر اعظم بی پی ایل میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز بابر اعظم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی پی ایل کی فرنچائز رنگپور رائڈرز کے اکاؤنٹ سے بابر کے بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ بابر اعظم آج رنگپور رائڈرز اور سلہٹ اسٹرائکرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رنگپور رائڈرز میں موجود دیگر نامور کھلاڑیوں میں پروٹیز باؤلر عمران طاہر، پاکستانی باؤلر احسان اللہ، سلمان ارشاد اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن موجود ہیں۔

اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے انسٹاگرام پر پاکستان سے بنگلہ دیش کے سفر کی اسٹوری بھی شیئر کی گئی تھی۔

حال ہی میں دوسری شادی کرنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی بی پی ایل کا حصہ ہیں۔ فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، صائم ایوب اور محمد عامر بھی بنگلہ دیشی لیگ میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *