جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پی ایس ایل 9سے دستبردار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پی ایس ایل 9سے دستبردار

جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 سے دستبردار ہو گئے۔

لونگی نگیڈی نے پی ایس ایل 9میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا تھی تاہم انہوں نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افریقی کرکٹر نے اپنے فیصلے سے متعلق اپنی فرنچائز پشاور زلمی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے اب لونگی نگیڈی کی جگہ متبادل کھلاڑی کو پک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ریپلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹنگ 29 جنوری کو ہوگی جبکہ رواں ایڈیشن میں کل 9 کھلاڑی ایسے ہیں جن کو عارضی اور مکمل طور پر ریپلیس کیا جا سکتا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *