عبید شاہ کی تباہ کن بائولنگ، ہر طرف چرچے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عبید شاہ کی تباہ کن بائولنگ، ہر طرف چرچے

قومی کرکٹ  ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے بھائی  کی پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ میں تباہ کن بائولنگ کے چرچے ہونے لگے،آئی سی سی بھی دونوں بھائیوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکا۔

پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھا کر عبید شاہ نے شائقین کے دل جیت لیے، 27 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ میں  صرف 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نیپال کے خلاف 48 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

17 سالہ عبید شاہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں، انہوں نے 3 میچوں میں 11.55 کی اوسط اور 4.33 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

شائقین کرکٹ انڈر 19 ورلڈکپ میں عبید شاہ کی شاندار بائولنگ کی تعریف کرتے دکھائی دیے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی عبید شاہ کے گن گائے۔

آئی سی سی بھی عبید شاہ کی شاندار بالنگ کا معترف رہا۔انسٹاگرام پر انسٹا گرام پیج پر نیوزی لینڈ کے خلاف عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کے ساتھ بھائی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑانے کی ویڈیو بھی شئیر کردی۔آئی سی سی نے کیپش میں لکھا کہ تباہ کن بولنگ کرنے والے بھائی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے عبید شاہ کی اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بیٹر کو کلین بولڈ کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ انڈر19ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دےدی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے140رنز کا ہدف دیاتھا،پاکستان نے ہدف25.2اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔

شاہ زیب خان 80 اورشمائل حسین نے 54رن کی ناقابل شکست اننگزکھیلیں ، عبید شاہ اورعرفات منہاس نے3،3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،شاہ زیب کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *