عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا، دنیائے کرکٹ کا ردِعمل سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا، دنیائے کرکٹ کا ردِعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد دنیائے کرکٹ کا رد عمل بھی سامنے آنے لگا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر اور کمنٹیٹر آئن بشوپ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرک انفو کی خبر کو ری پوسٹ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں آنکھوں والا ایموجی بھی بنایا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ‘اسپورٹس 360’ نامی ویب سائٹ نے بھی سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی قید سے متعلق ٹویٹ کی۔ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ‘سابق پاکستانی سکپر عمران خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔’

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کرک ٹریکر کی جانب سے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو سزا سنائے جانے پر پوسٹ کی گئی۔


خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ دوسری طرف آج توشہ خانہ کیس میں بھی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *