جے شاہ لگاتار تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین مقرر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جے شاہ لگاتار تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین مقرر

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو لگاتار تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) چیئرمین کا عہدہ مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کو ایک مرتبہ پھر اے سی سی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امِت شاہ کے 35 سالہ بیٹے جے شاہ لگاتار تیسری مرتبہ بطور اے سی سی چیئرمین چارج سنبھالیں گے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اس عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ خبروں کے مطابق جے شاہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران جے شاہ شائقین کی جانب سے تنقید کی زد میں آئے تھے۔ کرکٹ شائقین نے ایشیا کپ کے فیصلہ کُن میچز بارش کی نظر ہونے کے بعد جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *