سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سنجے دت بھی مداح نکلے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سنجے دت بھی مداح نکلے

بھارتی اداکار سنجے دت بھی سوئنگ کے سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے مداح نکلے۔

دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت دونوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس دوران سنجے دت اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے وسیم اکرم کی تعریف کیے بنا نہ رہے۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ ‘میں وسیم بھائی کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سالوں سے جانتا ہوں۔’

باولی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ‘میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں۔ وسیم بھائی کی ریورس سوئنگ سے سب ڈر جاتے تھے۔’

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *