پی ایس ایل 9سے قبل نسیم شاہ مکمل فٹ ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 9سے قبل نسیم شاہ مکمل فٹ ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری مکمل صحتیابی کے بعد بائولنگ شروع کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مقامی لیگ میچ کے دوران نسیم شاہ کو کندھے کی انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد تیز رفتار بائولنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیگ میچ کے دوران نسیم شاہ کی گیند پہلے کی طرح سوئنگ کررہے تھے جبکہ ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

نسیم شاہ نے اپنی بائولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کم بیک پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ 2023میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، بعدازاں انہیں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایونٹ میں اپنے بھائی حنین شاہ کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *