انڈر 19 ورلڈ کپ، قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انڈر 19 ورلڈ کپ، قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بینوئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41 ویں اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عرفان منہاس 34 رنز اور شاہ ذیب خان26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شامل حسین اور علی اسفند 19، 19 رنز بنا سکے۔

بنگلہ دیش کے باؤلرز روہانت دواللہ بورسن اور شیخ پرویز نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 156 رنز کے تعاقب میں 150 رنز ہی بنا سکے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری۔

بنگلہ دیش کے بیٹر محمد شہاب جیمز نے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبید شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی باؤلرز کے شاندار کم بیک کے باعث کم اسکور کے باوجود پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔ قومی ٹیم اپنا سیمی فائنل جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *