محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب

محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب ہوگئے۔

پی سی بی کا بورڈ آف گورنر اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محسن نقوی کو بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے وزیراعظم کی طرف سے نامزد کردہ مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی امیدوار تھے۔ تاہم مصطفٰی رمدے نے اجلاس سے قبل کاغذات واپس لے لیے تھے۔

محسن نقوی کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا ہے۔ نئے چیئرمین کو ہفتے کے اندر اپنا چارج سنبھالنا ہوگا۔

خیال رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھارہے ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ 6 ماہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے والے ذکا اشرف گزشتہ ماہ مستعفی ہوئے تھے۔ انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *