محمد رضوان نے بابراعظم کے ساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر لب کشائی کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محمد رضوان نے بابراعظم کے ساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر لب کشائی کردی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابراعظم کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ میں اپنی شراکت توڑنے پر لب کشائی کردی۔

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ ٹی20 میں بابراعظم اور آپ کی اوپننگ جوڑی توڑنے سے کیا کوئی فائدہ ہوا؟

جس پر وکٹ کیپر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہے! ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ چیزیں تبدیل کیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبینیشن بنا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے بہترین پلئینگ الیون بنانے کے خواہاں ہیں، اوپننگ میں دائیں اور بائیں بلے بازوں کے ساتھ امتزاج بنانے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی غلط فیصلہ ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں مینجمنٹ فیصلے سے ناراض نہیں ہوں بلکہ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اور یو ایس میں شیڈول ہے جہاں بال اسپین ہوگا تو ہمیں مختلف قسم کے بیٹرز کی ضرورت ہوگی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *