آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگز پر بھارتی کھلاڑیوں کا راج

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگز پر بھارتی کھلاڑیوں کا راج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ رینکنگز میں بھارتی کھلاڑیوں کا راج برقرار ہے، بمراہ بہترین ٹیسٹ باؤلر اور جدیجا بہترین ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگز کے مطابق بہترین بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے محمد نبی ون ڈے کے نمبر ون آل راونڈر بن گئے جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ون ڈے بالرز میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگز میں شاہین آفریدی کی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر جبکہ بابراعظم 5 ویں پوزیشن پر آگئے۔ ٹیسٹ باولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا اور ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندر ا جدیجہ کا پہلا نمبر رہا۔

ٹی 20 کے بہترین بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کماریادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ محمد رضوان کا تیسرا اور بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹی 20 باولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *