پی ایس ایل9 کا میلہ آج سجے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل9 کا میلہ آج سجے گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاح تقریب آج قذافی اسٹیڈیم میں ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو شام ساڑھے 6 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ شائقین کرکٹ کا داخلہ ساڑھے 3 بجے شروع ہو جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کا اینتھم گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *