کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں آج دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز اپنا دوسرا میچ کوئٹہ کیخلاف کھیلے گی۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن کا چوتھا میچ آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے مدِمقابل آئیں گے۔

افتتاحی میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز کو 2 بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں نے جوائن کرلیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اور زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا آج کوئٹہ کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ 196 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے کے باوجود دفاعی چیمپیئن جیتنے میں کامیاب نہیں ہوپائی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *