پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ ڈویژن منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ ڈویژن منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ابوبکر خان ، ہم انویسٹی گیشن ٹیم )نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کابینہ ڈویژن منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت حکومت نے پی سی بی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہو گا۔

فیصلے کے بعد پی سی بی کا انتظامی کنٹرول اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گااور پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت کو جوابدہ نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے، اس سلسلے میں  وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *